• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک فتح کے وفد کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، قومی مفاہمت پر بات چیت

اتوار 07-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0246
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین میں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سےجاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کرنے والے فتحاوی وفد میں زکریا آغا، روحی فتوح اور ناصر القدوہ شامل تھے جب کہ حماس کے وفد میں اسماعیل ھنیہ کے ہمراہ جماعت کےسیاسی شعبے کے رکن عماد العملی، ڈاکٹر خلیل الحیہ، سیکرٹری خارجہ غازی حمد اور حماس کے ترجمان طاہر نونو نے معاونت کی۔

بیان میں بتایا گیاہے کہ تحریک فتح کے قائدین نے یاسر عرفات کی رہائش گاہ فتح کے حوالے کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ دونوں جماعتوں کےوفود کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، فلسطین میں جاری تحریک انتفاضہ، اسرائیلی مظلم اور قومی مفاہمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے قومی مفاہمت کے حوالے سے اب تک طے پائے تمام معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مفاہمت کے لیے فضاء ساز گار بنانے سے اتفاق کیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتحریک فتح کے وفد کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، قومی مفاہمت پر بات چیت
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.