• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تحریک فتح کی نئی قیادت اسرائیل کی منتخب کردہ ہے: فدوی البرغوثی

ہفتہ 18-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6113
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں قید تحریک فتح کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ’مروان البرغوثی‘ کی اہلیہ فدوی البرغوثی نے تحریک فتح کی نئی قیادت کے انتخاب کے دوران اپنے شوہر کو نظرانداز کئےجانے پر جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ تحریک کی فتح کی نئی قیادت کا چناؤ اسرائیل کی مرضی سے کیا گیا ہے۔ جو ارکان اور رہ نماؤں قربانیاں دے رہے ہیں، انہیں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’فیس بک‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان فدیٰ البرغوثی نے کہا کہ تحریک فتح کی نئی قیادت کے چناؤ میں جماعت کے دیرینہ کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا۔ جماعت کے نظر انداز ہونے والے ارکان میں ان کےشوہر مروان البرغوثی بھی شامل ہیں۔ وہ جماعت کے نائب صدر کے مضبوط امیدوار تھے اور انہیں پارٹی کے کارکنوں کی غیرمعمولی حمایت بھی حاصل ہے مگر پارٹی قیادت نے دھاندلی کرتے ہوئے محمود العالول کو محمود عباس کا نائب مقرر کیا ہے۔

فدویٰ برغوثی کا کہنا ہے کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں اور رہنماؤں کا احساس کرنے والی جماعتوں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور عوامی محاز برائے آزادی فلسطین نے قربانیاں دینے والے رہنماؤں کو جماعت میں اہم جگہ دی ہے۔ حماس نے یحییٰ السنوار کو غزہ میں حماس کا صدر جب کہ عوامی محاذ نے احمد سعدات کو اپنا سربراہ مقرر کرنے پر اصرار برقرار رکھا ہے مگر تحریک فتح کی قیادت نے جماعت کے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں تحریک فتح کے اہم عہدیداروں کا چناؤ عمل میں لایا گیا تھا۔ ان میں بیشتر سابقہ ناموں کے ساتھ ساتھ جماعت کے بعض دیرینہ ارکان کی جگہ نئے لوگ لائے گئے ہیں۔ مروان برغوثی کو اس وقت اسرائیلی جیل میں قید ہیں تحریک فتح کے نائب صدر کے مضبوط امیدوار قرار دیے جاتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieتحریک فتح کی نئی قیادت اسرائیل کی منتخب کردہ ہے: فدوی البرغوثی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.