فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی سے عربی میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل ’الاقصیٰ‘ نے ایک گھنٹے کی خصوصی نشریات میں فلسطین میں تحریک انتفاضہ کے اسباب ومحرکات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس کےعلاوہ اس تحریک کے دوران فلسطینی ذرائع ابلاغ کے کردار اور انتفاضہ کے مستقبل کے امکانات پربھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تحریک انتفاضہ القدس کے حوالے سے خصوصی نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینلوں میں القدس، الاقصیٰ، ’’ھنا القدس‘‘، الزیتونہ،تیونس کے ’ ٹی این این، اردن کے الیرموک، عراق کے الجلوجہ، مکملین، وطن المصریین، لیبیا کے الراید، یمن کے سہیل نے حصہ لیا جب ریڈیو چینلوں میں صوت الاقصیٰ، صوت اسیران، البراق، طیف، صراحہ ایف ایم، لبنان کے الفجر نے حصہ لیا جب کہ شہاب خبر رساں ایجنسی نے بھی خصوصی خبریں نشرکیں۔
خیال رہے کہ فلسطین میں اکتوبرسنہ2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ کے دوران اب تک 250 فلسطینی شہید اور 38 صہیونی ہلاک اور 750 زخمی ہو چکے ہیں۔
