• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بے قصور فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع

جمعرات 24-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5127
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے ایک مقامی فلسطینی سینیر صحافی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کردی ہے۔ سزا پانے والے صحافی پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا گیا۔ اسے محض شبے کی بنیاد پر مسلسل پابندی سلاسل رکھا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ 23 اپریل سے زیرحراست صحافی عمر نزال کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کی جا رہی ہے۔

اسیر صحافی کی اہلیہ مارلین الربضی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں توقع تھی کہ اسرائیلی حکام اس بار اس کے شوہر کی مدت حراست میں توسیع نہیں کریں گے بلکہ رہا کردیں گے مگر ہم صہیونی حکام کا فیصلہ سن کر حیران رہ گئے۔ الربضی نے بتایا کہ ان کے شوہر عمر نزال فلسطینی پریس کلب کے رکن ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے ان کی مدت حراست میں کتنے عرصے کی توسیع کی ہے۔

خیال رہے کہ54 سالہ عمر نزال کو صہیونی فوج نے 23 اپریل 2016ء کو مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کے درمیان قائم النبی صالح گذرگاہ سے اس وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ بوسنیا میں منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جا رہے تھے۔ اسرائیلی حکام نے انہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں لینے کے بعد چار ماہ کے لیے انتظامی حراست میں ڈال دیا تھا۔ چار ماہ مکمل ہونے کے بعد ان کی حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی۔ اب تیسری بار ان کی حراست میں توسیع کی گئی ہے۔ صہیونی حکام کا عمر نزال پر اور تو کوئی الزام عائد نہیں کرسکے تاہم یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کا تعلق محاذ برائے تنظیم آزادی فلسطین نامی تنظیم کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 700 فلسطینی بغیر کسی الزام کے محض شبے کی بنیاد پر انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبے قصور فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.