بیت لحم – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے پیر کی شام کو غیر قانونی یہودی بستی بیتر اللیت کے قریب ایک فلسطینی دوشیزہ کو چھری رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 23 سالہ فلسطینی دوشیزہ کو اسرائیلی فوج نے بیت لحم کے مغرب میں واقعہ قصبے بتیر سے حراست میں لے لیا۔مقامی ذرائع نے مزید بتایا کہ قابض فوج کے اہلکار بتیر قصبے میں داخل ہوگئے اور انہوں نے دوشیزہ کے گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود اس کے والدین اور رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی۔
