بیت لحم (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے نے جنوبی شہربیت لحم میں جمعرات کی شام اسرائیلی بس نے ایک 38 سالہ فلسطینی راہ گیر کچل ڈالا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جام شہادتÂ نوش کرگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شام بیت لحم کے نواحی علاقے ارطاس میں پیش آیا جب بائی پاس روڈ 60 پر الخضر قصبے کے قریب ایک بس نے راہ چلتے فلسطینی رامی عیسیٰ خلیل اسعد کو روند ڈالا۔شہید کے اہل خانہ نے بتایا کہ صہیونیوں کی ایک بس نے فلسطینی شہری کو اس وقت کچل ڈالاجب وہ اپنی اراضی کی طرف جا رہا تھا، بس کے ٹائر اس کی کھوپڑے سے گزرگئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔
شہید کا جسد خاکی پانچ گھنٹے تک بیت جالا اسپتال میں رکھا گیا جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ رامی عیسیٰ کو آج جمعہ کے روز سپرد خاک کیا جائے گا۔
بیت لحم میں ہلال احمر کی ایمرجنسی سروس کے ڈائریکٹر محمد عوض نے بتایا کہ اسعد گاڑی تلے آنے کے فوری بعد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسعد کی موت بس تلے آکر کچلنے جانے کے نتیجے میں واقع ہوئی۔
رامی اسعد شادی شدہ تھے اور ان کی ایک ایک بچی ہے۔ غرب اردن میں صیہونیوں کے ہاتھوں گاڑیوں تلے روندے جانے والوں میں رامی اسعد بھی شامل ہوگئے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صیہونیوں نے کسی فلسطینی کو گاڑی تلے روند کر شہید کردیا۔
