• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس ۔۔۔ پٹرول بم حملے میں اسرائیلی کی فوجی گاڑی کو آگ لگ گئی

جمعرات 27-08-2015
in فلسطین
0
plf petrol
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کے مشرق میں الطور کالونی "شاہراہ سلمان فارسی” پر فلسطینی شہریوں کی جانب سے پھینکے گئے ایک پٹرول بم کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کوبتایا کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صہیونی فوج کی گاڑی پر اس وقت پٹرول بم پھینکا گیا جب قابض فوجیوں نے ان پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پٹرول بم حملے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد اس کے آس پاس موجود فلسطینیوں کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آگ نے بجلی کے ایک پول کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث علاقے کی بجلی بھی معطل ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑی پر پٹرول بم حملے کے بعد صہیونی فوج کی تین ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف آئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کو ناکے لگا کر ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پراندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب گاڑی کو پٹرول بم لگا تو اس وقت ایک اہلکار گاڑی کے اندر تھا۔ اس نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی تاہم دھوئیں کی وجہ سے وہ بھی متاثر ہوا ہے۔ دوسرے پولیس اہلکاروں نے آ کر گاڑی کو لگی آگ پرقابو پایا۔

اس واقعے کے بعد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں محمد عبد ابو غانم ،سولہ سالہ خضر بو الھویٰ اور احمد ابو الھویٰ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.