مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کوبتایا کہ فلسطینی مظاہرین کی جانب سے صہیونی فوج کی گاڑی پر اس وقت پٹرول بم پھینکا گیا جب قابض فوجیوں نے ان پرآنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پٹرول بم حملے سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے بعد اس کے آس پاس موجود فلسطینیوں کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔ آگ نے بجلی کے ایک پول کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث علاقے کی بجلی بھی معطل ہوگئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی گاڑی پر پٹرول بم حملے کے بعد صہیونی فوج کی تین ایمبولینسیں جائے وقوعہ کی طرف آئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے علاقے کو ناکے لگا کر ہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیا تھا۔ صہیونی فوجیوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں پراندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جب گاڑی کو پٹرول بم لگا تو اس وقت ایک اہلکار گاڑی کے اندر تھا۔ اس نے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی تاہم دھوئیں کی وجہ سے وہ بھی متاثر ہوا ہے۔ دوسرے پولیس اہلکاروں نے آ کر گاڑی کو لگی آگ پرقابو پایا۔
اس واقعے کے بعد صہیونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں محمد عبد ابو غانم ،سولہ سالہ خضر بو الھویٰ اور احمد ابو الھویٰ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
