• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کی آزادی پر ایک دستاویزی فلم کی تیاری

ہفتہ 01-02-2014
in فلسطین
0
plf film
0
SHARES
5
VIEWS

 

مقبوضہ بیت المقدس کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے” انٹرنینشنل القدس فاؤنڈیشن” نے ایک مختصر سی دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں بیت المقدس کی آزادی کے لمحات کی منظرکشی کی گئی ہے۔

 
یہ فلم ایک ایسے وقت میں تیار کی گئی ہے جب مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس صہیونیوں کی شرمناک سازشوں اور یہودیانے کی سرگرمیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔القدس فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "دستاویزی فلم کی تیاری عالم اسلام بالخصوص فلسطینیوں میں اس امید کا اظہار کرنا ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب بیت المقدس آزاد ہوگا اور اس کے باشندے آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہوں گے۔
 
اس کے ساتھ ساتھ فلم کی تیاری کےذریعے عالم اسلام کو یہ پیغام دیا گیا ہےکہ بیت المقدس دشمن کے تسلط میں آزادی کے لیے مزید قربانیوں اور جدو جہد کا مطالبہ کر رہا ہے۔ اس لیے یہ مسئلہ صرف مذاکرات سےحل نہیں ہورہا بلکہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا.”
 
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی دنیا میں لوگ بیت المقدس کی آزادی کے حوالے سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔ لیکن اس فلمی کاوش کے ذریعے مسلمانوں کو یہ بتایاجا رہا ہے کہ وہ ان کی مایوسی بلا جواز ہے۔ اس میں ذرا بھی شک وشبہ نہیں ہے کہ بیت المقدس جلد آزاد ہوکر فلسطینی ریاست کا حصہ بنے گا اور اس کے باشندے خوشی اور آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ دور میں بیت المقدس تاریک ترین وقت سے گذر رہا ہے۔ صہیونیوںنے شہرمیں فلسطینیوں کے وجود کو مٹانے کے لیے تمام ہتھکنڈےاستعمال کرلیے ہیں۔ طاقت کے بہیمانہ استعمال کے ذریعے نہ صرف فلسطینیوں کوان کے آبائی شہرسے نکالاجا رہا ہے بلکہ طاقت ہی کے بول بوتے پریہودی آبادکاری کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کو ہم سے چھیننے کی سازش کی جا رہی ہے۔ لیکن اس سب کے باوجود مایوسی کی قطعی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.