• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں پچیس ہزار مکانات بنانے کا صیہونی حکومت کا فیصلہ

ہفتہ 29-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6982
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آباد کاروں کے لیے بڑے پیمانے پر مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں 15 ہزار نئے مکانات جب کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مجموعی طور پر 25 ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی رہائشی مکانات کی تعمیر سے متعلق وزارت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے لئے پچّیس ہزار مکانات بنائے جائیں گے جن میں سے دس ہزار بیت المقدس اور پندرہ ہزار گرین لائن کے پیچھے بنائے جائیں گے۔ گرین لائن، سنہ سڑسٹھ کی سرحدوں سے معروف ہے جو مقبوضہ فلسطین اور مصر، اردن، لبنان اور شام کے درمیان انّیس سو انچاس میں فائربندی کے وقت کھینچی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس پر سنہ 1967ء کی چھ روزہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک صہیونی ریاست نے بیت المقدس میں بڑی تعداد میں صہیونی آباد کاروں کو بسانے اور شہر کو یہودیانے کے منصوبے جاری کیے ہیں۔

تازہ اور غیرمعمولی تعمیراتی منصوبے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ اگلے چند ہفتوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے بیت المقدس میں 25000 مکانات کی تعمیر کا اعلان صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ امریکی حکومت کے لیے بھی یہ ایک امتحان ہے۔ اگرچہ امریکی انتظامیہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی آباد کاری کے خلاف نہیں۔

بیت المقدس کو فلسطینی ریاست اور اسرائیل دونوں اپنا اپنا دارالحکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غیر منقسم بیت المقدس صہیونی ریاست کا ابدی دارالحکومت ہے۔ تاہم عالمی برادری اسرائیل کے اس دعوے کی حمایت نہیں کرتی۔ سنہ 2014ء میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت بھی صہیونی آبا دکاری ہی کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوئی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کار صائب عریقات نے اسرائیلی توسیع پسندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صہیونی آباد کاری بین الاقوامین قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور امن بات چیت کو تباہ کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس میں پچیس ہزار مکانات بنانے کا صیہونی حکومت کا فیصلہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.