مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مقدسات کی حفاظت اور دیکھ بحال کے لیے محکمہ اوقاف کے ملازمین کی تعداد بڑھا کرایک ہزار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردنی وزیربرائے مذہبی امور Â ڈاکٹر وائل عربیات کی زیرصدارت عمان میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں اردنی وزارت مذہبی امور کے دیگرعہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ حکومت بیت المقدس اسلامی اور مسیحی مقدسات کی حفاظت کے لیے ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنےکے ساتھ ساتھ انہیں مادی اور معنوی امداد میں بھی اضافہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ اس فیصلے پرکب تک عمل درآمد کریں گے۔
قبل ازیں ڈاکٹر عربیات نے اردنی پارلیمنٹ میں فلسطین کمیٹی کے چیئرمین یحییٰ السعود سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پرکمیٹی کے ارکان Â اور اردنی وزیر کےدرمیان ہونے والی بات چیت میں مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشوں اور اسلامی مقدسات پر حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اردنی وزیر نے فلسطین میں آذان پر پابندی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ اذان پر پابندی آسمانی مذاہب کی تعلیمات اور نین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔