فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ہفت روزہ عبرانی جریدے ’یروشلم‘ کی رپورٹ میں بیت المقدس میں تعمیراتی منصوبوں کی نگران پلاننگ و منصوبہ بندی کمیٹی نے ایک حالیہ اجلاس میں بیت المقدس کے جنوبی قصبے بیت صفافا میں دسیوں رہائشی مکانات اور دو کمرشل عمارتوں کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاننگ کمیٹی کے مجوزہ منصوبے کے تحت بیت صفافا قصبے میں ’سدروت دوو یوسف‘ کے مقام پر صہیونی کالونی کو ملانے والے راستے کے شروع میں دو تجارتی پلازے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
بیت صفافا میں صہیونی آباد کاروں کے لیے منظور کی گئی عمارتوں کے 240 فی صد سطح زمین پر جگہ رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی جبکہ 45 فی صد زیرزمین عمارتوں کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
