(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں نے اسرائیل کی لوکل ٹرین پرایک بار پھر سنگ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ٹرین کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ سوموار کے روز شمالی بیت المقدس میں شعفاط کے مقام پر فلسطینی نوجوانوں نے وہاں سے گذرنے والی ٹرین پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں ٹرین کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اس کارروائی میں یہودی آبادکاروں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ریل کاروں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطینی شہریوں کی جانب سے بیت المقدس میں ٹرینوں، بسوں اور یہودیوں کی پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں پرحملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں ٹرینوں اور بسوں پر سنگ باری کے الزام میں درجنوں فلسطینیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔ ان میں کئی کم عمر فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔
