• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی میراتھن ریس،شہرکی تاریخ مسخ کرنے کی سازش!

جمعہ 13-03-2015
in فلسطین
0
plf israeli-marathon
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کی جانب سے آج جمعہ کو مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں میراتھن ریس کا اہتمام کیا گیا۔ میراتھن ریس کی آڑ میں بیت المقدس میں جگہ جگہ ناکے لگا کرراستے بند کردیے گئے ہیں جس کے سبب فلسطینی شہریوں کی نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میراتھن دوڑ جمعہ کو علی الصباح مغربی بیت المقدس کی قدیم دیوار سے شروع ہوئی اور شہر کے وسط میں شاہراہ نمبر ایک پرجا کر ختم ہوئی۔ نام نہاد میراتھن دوڑ کا اصل مقصد بیت المقدس کی تاریخی حیثیت کو متنازعہ بنانے کی ایک نئی سازش ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بڑی تعداد نے جمعہ کو علی الصبح سے شہر کے اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے جگہ جگہ ناکے لگا کرشہریوں کی آمد ورفت بند کردی تھی۔ صہیونی پولیس کی ناکہ بندی کے باعث شہریوں کو نماز جمعہ کے لیے بیت المقدس تک رسائی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میراتھن ریس کے خلاف فلسطینی عوام میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے۔ فلسطینی شہریوں کی جانب سے میراتھن دوڑ کوبیت المقدس کے خلاف ایک گھنائونی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں میراتھن ریس جیسے’’ایونٹ‘‘ کا اہتمام بیت المقدس کو مزید متنازعہ بنانے اور اسے صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کی سازشوں کو آگے بڑھانا ہے۔

بیت المقدس کی صہیونی بلدیہ نے القدس میراتھن ریس کے لیے آج جمعہ کا دن منتخب کرکے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ تک پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ میراتھن ریس کی سیکیورٹی پر 1000 باوردی اور 600 سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے آس پاس میں بھی بڑی تعداد میں یہودی پولیس اہلکار تعینات تھے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.