مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں جبر مکبر کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبل المکبر کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو محمد عویسات کو حراست میں جسے بعد ازاں ایک تفتیشی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
محمد عویسات کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ شہر میں آئے روز صہیونی فوج نہتے شہریوں کےگھروں پر چھاپے مار انہیں زدو کوب کرتی اور انہیں حراست میں لے لیتی ہے۔
