• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 2 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: جبل زیتون کی پہاڑی چوٹیوں کو یہودیانے کا نیا صہیونی منصوبہ

اتوار 26-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6214
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے بیت المقدس میں ایک نئے سیاحتی منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت مشرقی بیت المقدس میں جبل زیتون کی پہاڑی چوٹیوں پر سیاحتی مقاصد کے لیے تعمیرات کی جائیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے ہفت ہروزہ عبرانی جریدے’یروشلم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ صہیونی بلدیہ کی ضلعی پلاننگ وڈویلپمنٹ کمیٹی نے جبل زیتون کی چوٹیوں پر ایک نئے سیاحتی پارک کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کی منظوری کے بعد فلسطینی شہریوں کو اپنی اراضی کے استعمال سے محروم کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی حکام کی طرف سے منظور کردہ منصوبے کے تحت کھدائی اور تعمیرات کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔

یہ سیاحتی منصوبہ ایک طرف جبل زیتون اور دوسری طرف بیت المقدس کی عبرانی یونیورسٹی کے درمیان ہے جس کی لمبائی 3.6 کلو میٹر تک بتائی جاتی ہے۔

سیاحتی منصوبے کے لیے سلب کی گئی فلسطینی اراضی پر 17 سیاحتی پوائنٹس بنائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک سڑک کی تعمیر، انفارمیشن سینٹرن، ٹیکٹ گھر، کولڈرنکس شاپ، پلبلک ٹوائلٹ، گودام اور کار پارکنگ بنائی جائے گی۔

منصوبے پر کام بیت المقدس ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وزارت سیاحت اور القدس بلدیہ کے اشتراک سے کی جائے گی جس پر قریبا 25 ملین شیکل کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس: جبل زیتون کی پہاڑی چوٹیوں کو یہودیانے کا نیا صہیونی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.