• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

اتوار 27-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5162
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے خلاف مسلسل دو ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر انس شدید کی حالت ابتر ہونے کے بعد اسے ’’اساف ہروفیہ‘‘ اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیر انس شدید کئی روز سے بے ہوش ہے۔ اسرائیلی انتظامیہ اور انٹیلی جنس حکام نے زبردستی خوراک دینے کی تیاری شروع کی ہے جب کہ اسیر کی حالت پہلے ہی انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔ اسیر کو جمعہ کی شام اساف ہروفیہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ مسلسل دو روز سے آئی سی یو وارڈ میں ہیں۔

اسیر انس شدید اور احمد ابو فارہ کی وکیلہ احمد حداد نے بتایا کہ 64 دن سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے کی کوشش کی گئی ہے مگر انہوں نے جبری خوراک لینے سے بھی انکار کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دونوں بھوک ہڑتالی اسیران انس شدید اور ابو فارہ کی حالت کافی تشویشناک ہے مگر انس شدید مسلسل انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ صہیونی حکام مجرمانہ غفلت کو اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے دباؤ کے ایک حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ احلام نے کہا کہ دونوں اسیران کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اگران کی بھوک ہڑتال ختم نہیں کی جاتی تو وہ کسی بھی وقت جام شہادت نوش کرسکتے ہیں۔

فلسطینی خاتون قانون دان اور انسانی حقوق کی مندوبہ کا کہناہے کہ اسرائیلی اسپتال انتظامیہ نے دونوں اسیران کو دوائی اور پانی دینے کی کوشش کی مگر دونوں اسیران نے پانی اور دوائی سے بھی انکار کردیا۔ دونوں کا موقف ہے کہ وہ شہادت یا رہائی تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.