• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیران کے قائد البرغوثی کی حالت تشویشناک

منگل 25-04-2017
in فلسطین
0
0Pala6927
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کے قائد مروان البرغوثی کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کی بھوک ہڑتال پرنظر رکھنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ نو روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث رکن پارلیمنٹ مروان البرغوثی کی حالت کافی تشویشناک ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسیران کی بھوک ہڑتال کی نگران کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مروان البرغوثی کی طبی حالت کافی خراب ہے اور ان کے فوری طبی معائنے کی ضرورت ہے۔

مرکزامور اسیران اور کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر البرغوثی اس وقت جلمہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کے فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کے باعث البرغوثی پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الجلمہ جیل کے ڈائریکٹر نے ایک دوسرے اسیر ناصر ابو حمید سے کہا ہے کہ وہ البرغوثی کو علاج کے لیے آمادہ ہونے پر تیار کریں۔ تاہم انہوں نے البرغوثی کو علاج پرقائل کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر البرغوثی کی موت بھوک ہڑتال کے نتیجے میں ہوتی ہے وہ شہید کہلائیں گے۔

خیال رہے کہ اسیر مروان البرغوثی سمیت کوئی ڈیڑھ ہزار فلسطینی قیدیوں نے اسرائیلی زندانوں میں گذشتہ نو روز سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ جیسے جیسے بھوک ہڑتال کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے ایسے ہی اسیران کی حالت تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی اسیران کے قائد البرغوثی کی حالت تشویشناک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.