• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی اسیران سےیکجہتی، اسپتالوں، جیلوں کے باہرجمعہ کےاجتماعات

ہفتہ 27-05-2017
in فلسطین
0
0Pala7328
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی ہڑتال  40 ویں روز میں داخل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب فلسطین بھر میں بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں اور دیگر یکجہتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز شمالی فلسطین میں اسرائیلی اسپتالوں اور جیلوں کے باہر جمعہ کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

سنہ 1948ءکے مقبوضہ فلسطین میں قائم الجلمہ جیل کے باہر سیکڑوں شہریوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

اس کے علاوہ جنوبی فلسطین کے شہر بئر سبع میں سوروکا اسپتال کے باہربھی نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔

بئر سبع میں سوروکا اسپتال کے باہر نماز جمعہ کے اجتماع سے اسلامی تحریک کے امیر الشیخ رائد صلاح نے خطاب کیا۔ انہوں نے  مشکل حالات اور سخت گرمی کےباوجود بھوک ہڑتال جاری رکھنے پر فلسطینی اسیران کی عزم واستقلال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری فلسطینی قوم بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیران کے ساتھ کھڑی ہے اوران کے تمام مطالبات پورے ہونے تک سڑکوں پر رہے گی۔

بئر سبع میں اسیران کی حمایت میں نکالے جانے والے جلوس سے اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن طلب ابو عرار نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ارکان کنیسٹ بھوک ہڑتالی اسیران کے مطالبات منوانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

ادھر شمالی فلسطین کے عرعرہ چوک میں سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت میں جلوس نکالا۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز او کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسیران کے مطالبات تسلیم کرنے کے حق میں نعرے تحریر تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔

خیال رہے کہ اسرائیل جیلوں میں قید 1500 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو اجتماعی بھوک ہڑتال شروع تھی۔ آج ان کی بھوک ہڑتال کو 40 روز گذر چکے ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید 6500 فلسطینی اسیران میں 51 خواتین، 300 بچے، 500 انتظامی قید اور 1800 مریض ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبھوک ہڑتالی اسیران سےیکجہتی، اسپتالوں، جیلوں کے باہرجمعہ کےاجتماعات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.