فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنئ والی تنظیم ’’بہجہ شہداء اسیران فاؤنڈیشن‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مالک القاضی اس وقت ’’ویلفسون‘‘ نامی ایک اسپتال میں اسرائیلی فوج کی حراست میں ہیں جہاں اسیر کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القاضی کے جسم میں سخت تکلیف ہے اور وہ زیادہ دیربے ہوش رہنے لگے ہیں۔
فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست کے تحت قید بھوک ہڑتالی فلسطینی مالک القاضی طویل بھوک ہڑتال کے نتیجے میں حالت تشویشناک ہو چکی ہے جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوجی اسیر کو جبری خوراک دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسیر مالک القاضی نے بلاجواز انتظامی حراست کے خلاف قریبا دو ماہ قبل بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔آج اس کی بھوک ہڑتال کو 52 دن گذر چکے ہیں۔
