اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی اخبار’’یروشلم پوسٹ‘‘ کا دفتر بم کی اطلاع کے بعد خالی کرلیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی پولیس کی جانب سے بیت المقدس کے مغربی علاقے میں شاہراہ یافا پر واقع اخبار کے دفترکو اس وقت خالی کرا لیا جب پولیس کو ایک ای میل کے ذریعے اطلاع ملی کی اخبار کے دفتر میں بم رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے دفتر کی مکمل چھان بین کی تاہم ایسی کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی فوج کی سائبر یونٹ مشکوک ای میل کے بارے میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین