• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بلغاریہ کا حماس کے پارلیمانی وفد کو فورا ملک چھوڑے کا حکم

جمعہ 15-02-2013
in فلسطین
0
plf sodia 300 0
0
SHARES
0
VIEWS
 
بلغاریہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعہ کے روز فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پارلیمانی وفد کی قیام گاہ پر چھاپہ مارا۔ 
 
یاد رہے حماس کا  تین رکنی وفد سرکاری دعوت پر ان دنوں بلغاریہ کا دورہ کر رہا ہے۔ ایک بیان میں حماس نے بتایا کہ ہمارے وفد کا دورہ بلغاریہ ختم ہونے میں تین دن باقی تھے کہ حکام نے انہیں صہیونی دباؤ کی وجہ سے فورا ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔
حماس کے پارلیمانی گروپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ وفد بلغاریہ حکومت کی سرکاری دعوت پر تھا۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے بلغاریہ کی متعدد حکومتی اور رائے عامہ کی نمائندہ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
 
وفد کے سربراہ اور حماس کے رکن پارلیمان ڈاکٹر صلاح البردویل نے بتایا کہ بلغارین پولیس نے اس ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں حماس کا وفد مقیم تھا۔ اس موقع پر پولیس کی خصوصی گاڑیوں کے ذریعے وفد کے ارکان کو صوفیا ہوائی اڈے ملک بدری کے لئے لیجایا گیا۔
 
انہوں نے بلغاریہ پولیس کے اپنے ہوٹل پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دورے کے لئے وزیر بلغارین حکومت نے سرکاری طور پر جاری کیا تھا۔ انہوں نے دورے میں متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ صلاح البردویل نے کہا کہ یورپی بائیکاٹ کے علی الرغم بلغاریہ میں ہمارے استقبال حماس کی واضح کامیابی تھی جس پر صہیونی حلقوں کو کافی زیادہ تشویش تھی۔
 
انہوں نے کہا کہ حماس کے وفد کو بلغاریہ سے نکالنے کا فیصلہ انتہائی جانبدار سیاسی اقدام ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی دباؤ کے تحت کیا گیا ہے اور اسرائیلی نژاد بلغارین وزیر خارجہ کے ذریعے نافذ کرایا گیا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.