مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں کی کے مطابق دو فلسطینی شہریوں نے جیلوں میں بغیر کسی الزام یا مقدمہ چلائے قید رکھنے کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔صوت الاسریٰ ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہÂ حسن شوکہ اور بیت لحم کے ایک قیدی نے گذشتہ 11 روز سے مسلسل بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ دونوں کو اسرائیل کی عوفر نامی فوجی عدالت نے چھ چھ ماہ انتظامی قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
اسیر محمد حسن شوکہ رام اللہ کے مغرب میں قائم ’عوفر‘ جیل میں 31 ستمبر سے قید ہے۔ اسے اسلامی جہاد سے تعلق کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔۔
بھوک ہڑتالی دوسرے فلسطینی اسیر 32 سالہ بلال دیاب بھی چھ ماہ کے لیے انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
اسیر دیاب کو اسرائیلی فوج نے 14 جولائی کو حراست میں لیا تھا۔ اس کا تعلق بھی اسلامی جہاد کے ساتھ ہے اور ماضی میں بھی اسرائیلی زندانوں میں قید رہ چکا ہے۔ سنہ 2012ء میں فلسطینیوں کی اجتماعی بھوک ہڑتال میں اس نے مسلسل 77 روز تک بھوک ہڑتال کی تھی۔
