• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بزرگ رہنما عمر البرغوثی کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع

منگل 31-05-2016
in فلسطین
0
0Pala1545
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ نامی فوجی عدالت نے بزرگ فلسطینی رہنما عمر البرغوثی کی مدت حراست میں تیسری بار توسیع کر دی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے عمرالبرغوثی کی انتظامی حراست میں توسیع کو صہیونی عدالت کا ظلم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 63 سالہ بوڑھے فلسطینی کو مسلسل انتظامی حراست میں رکھنا عالمی انسانی حقوق کی توہین ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 63 سالہ اسیر عمرالبرغوثی کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے کوبر قصبے سے ہے۔ انہیں صہیونی فوج نے 19 اکتوبر 2015ء کو ان کے گھر سے اٹھا لیا تھا۔ بعد ازاں انہیں پہلی بار چھ ماہ اور دوسری بار تین ماہ انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا۔ گذشتہ روز انہیں تیسری بار مزید تین ماہ کے لیے انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ بیان میں عمر البرغوثی کی انتظامی حراست کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے صہیونی حکام سے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کلب کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی، علاقائی اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ معمر فلسطینی کو دی گئی انتظامی حراست کی سزا کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں اور ان کی رہائی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

یاد رہے کہ عمر البرغوثی اپنی 63 سالہ زندگی میں 26 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ان میں سے بیشتر عرصہ انتظامی حراست پر مشتمل ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبزرگ رہنما عمر البرغوثی کی اسرائیلی جیل میں انتظامی حراست میں تیسری بار توسیع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.