• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بان کی مون یہودی آباد کاری روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں

ہفتہ 17-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4379
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کی شدید مذمت کرتے ہوئے محاصرے کو ’ٹائم بم‘ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کو عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے توسیع پسندانہ سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے بان کی موت کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بان کی مون کا بیان جرات مندانہ ہے مگر بات صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی توسیع پسندی اور غزہ کی پٹی کا محاصرہ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین پارلیمنٹ کے رکن اور غزہ کی ناکہ بندی اٹھانے کے لیے سرگرم کمیٹی کے چیئرمین جمال الخضری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب بان کی مون خود یہ کہہ رہے ہیں کہ غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی پابندیاں خطرناک، غیراخلاقی اور ٹائم بم کی حیثیت رکھتی ہیں اور غرب اردن اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے تو انہیں اسرائیل کو ان اقدامات سے روکنے کے لئے کس نے روک رکھا ہے۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کا مقام و منصب صرف بیان بازی کے لیے نہیں بلکہ عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔

جمال الخضری کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پرسنہ 2007ء سے معاشی پابندیاں عائد ہیں۔ ایک عشرے سے مسلط کی گئی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں دو ملین افراد سنگین نوعیت کے مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کی طرف سے سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں ہزاروں مکانات مسمار کردیے گئے تھے۔ دو سال گذر جانے کے باوجود غزہ میں 9 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر نہیں کی جاسکی ہے جس کے نتیجے میں اب بھی ہزاروں فلسطینی خاندان بے گھرہیں۔ غزہ پرپابندیوں کے نتیجے میں علاقے میں جنگ سے تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبان کی مون یہودی آباد کاری روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.