• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

باب الشمس گاؤں فوری خالی کروایا جائے: نیتن یاھو

اتوار 13-01-2013
in فلسطین
0
plf leave babul shams village
0
SHARES
0
VIEWS
 

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے صہیونی سکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ”باب الشمس”  کے علاقے میں موجود تمام فلسطینی مظاہرین کو فوری اس علاقے سے نکال دیا جائے۔

القدس اور یہودی بستی معالی ادومیم کے درمیان اس علاقے میں خیمے لگا کر احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو نکالنے کے بارے میں سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کو ایک ہفتے تک خیمے لگانے کی اجازت دی تھی۔

 
وزیر اعظم کی ہدایت پر اسرائیلی فوج نے علاقے کی جانب جانے والے راستے بند کردیے ہیں تاکہ یہاں پر مزید کوئی فلسطینی نا جا سکے۔ خیال رہے کہ ”ای ۔ ون” کے نام سے معروف اس علاقے میں اسرائیل نے نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے خلاف فلسطینیوں نے اس علاقے میں خیمے لگاکر احتجاج شروع کردیا۔
 
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصبح ہی علاقے کو ممنوعہ فوجی علاقہ کہ کر بند کردیا، اس طرف جانے والی گاڑیوں اور پیدل افراد کو روک دیا گیا۔ باب الشمس اورالزعیم کے دیہاتوں کے راستوں پر اسرائیلی فوج کے دستے مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
 
تاہم باب الشمس کے نام سے بسائی گئی اس خیمہ بستی میں موجود رضا کار بھرپور ثابت قدمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے حقوق کے حصول کے لیے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.