مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باہر باب الاسباط کے مقام پر اسرائیلی فوج کی جانب سے اراضی کی کھدائی اور قیمتی درختوں کے کٹاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے باب الاسباط کے اطراف میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کھدائیوں کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام باب الاسباط میں الغزالی گراؤنڈ میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ صہیونی فوج وہاں پر موجود درختوں کی کٹائی، کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے الغزالی چوک کے قریب رہنے والے فلسطینیوں کو چوک کی طرف آنے سے روک دیا تھا۔
