اس مہم "ریڈ کارڈ ” کا مقصد دنیا بھر سے سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کرکے فٹبال کے عالمی ادارے فیفا پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ اسرائیل کو نکال باہر کرے۔
مہم کی جانب سے جاری کئے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ،” اسرائیلی فٹبال ایسوسی ایشن کو اس وقت تک فیفا سے نکال دیا جانا چاہئیے ہے جب تک اسرائیل عالمی قوانین اور فلسطینیوں کے حقوق کا احترام نہیں کرتا اورکھلاڑیوں کو بغیر کسی پابندی کے کھیلنے کی اجازت نہ دے۔
اس مہم میں فلسطینی کھلاڑیوں کے خلاف ہونے والی متعدد خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا۔ مہم کے مطابق کھلاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگائی جاتی ہے، فلسطین میں امدادی سامان یا دوسری ٹیموں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ملتی ہے، کھیلوں کی عمارات تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ملتی ہے اور اس کے علاوہ قابض علاقوں میں فلسطینی کھلاڑیوں سے متعصب رویہ رکھا جاتا ہے۔
"برطانیہ، فلسطین دوستی تنظیم” کی جانب سے شروع کی جانیوالی مہم میں قابض فوج کی جانب سے ابو دیس کلب کی ٹیم کے دو ممبران کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھے جانے کی شدید مذمت کی۔ ابو دیس کلب کے کھلاڑیوں جوہر اور آدم حلابیہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جنوری کے مہینے میں گولی مار دی تھی۔