• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنگ ہو یا امن حماس اور اسلامی جہاد ساتھ نہیں چھوڑیں گی: رمضان شلح

جمعہ 14-03-2014
in فلسطین
0
plf ramzan
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح نے کہا ہے کہ جنگ یا امن ان کی جماعت اور اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کےمعاہدے پر قائم ہے۔ جب تک حماس جنگ بندی کی حمایت کرے گی اسلامی جہاد بھی اس پر کار بند رہے گی۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں اسلامی جہاد کے رہ نما رمضان شلح نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔  لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم صہیونی دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں۔ ہم نے سیز فائر معاہدے کی پابندی کی اور صہیونی فوج کی خلاف ورزیوں کو صبر کے ساتھ برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کا موقف صلح، امن اور جنگ میں موقف ایک ہے۔  ہمیں جنگ کا شوق نہیں ہے لیکن ہمیں مسلح مزاحمت پر مجبورکیا گیا ہے۔ ہماری تمام مساعی فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے ہیں۔ صہیونی فوج فلسطینیوں پر جنگ مسلط کرے اور ہم اس پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہیں۔
 
ایک دوسرے سوال کے جواب میں رمضان شلح کا کہنا تھا کہ تمام مزاحمتی تنظیموں میں صہیونی دشمن کی ظالمانہ کارروائیوں کا جواب دینےکے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پراتفاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنگ بندی پرقائم رہتے ہیں اور دشمن ہمارے  نوجوانوں کو میزائل اور بم حملوں میں شہید کر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اسلامی جہاد کے رہ نما نے کہا کہ حماس اور دیگر تمام مزاحمتی تنظیمیں ایک ہی خندق میں ہیں۔ ہم سب کاایک ہی دشمن اور ایک ہی راستہ منزل بھی ایک ہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.