رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کی جانب سے اپنی انتظامی حراست میں پانچ ماہ کی توسیع روکنے کے لیے دی گئی درخواست مسترد کردی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے لیگل یونٹ کے مندوب جواد بولس نے بتایا کہ گذشتہ روزعوفر نامی عدالت نے اسیر محمد احمد النجار کی ملٹری کورٹ کے فیصلےکے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔درخواست میں اسیر نے 16اپریل کے بعد اپنی انتظامی حراست میں توسیع Â نہ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
جواد بولس نے بتایا کہ عدالت میں اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے بتایا گیا کہ احمد النجار کی مدت حراست میں آخری بار پانچ ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ اس کے بعد انہیں رہا کیا جائے گا۔ عدالت نے ملٹری پراسیکیوٹر کے موقف پر فیصلہ سناتے ہوئے احمد النجار کی درخواست مسترد کردی۔
خیال رہے کہ محمد احمد النجار کو اسرائیلی فوج نے 27 نومبر 2016ء کو حراست میں لینے کے بعد انتظامی قید میں ڈال دیا تھا۔اسیر النجار ماضی میں بھی 6 سال اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔