مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن کے سینئر رکن حنا اسہروی نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے فلسطین اور فلسطینی عوام کے خلاف صلیبی کنگ شروع کر دی ہے۔
ÂÂ
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انہوں نے کہا کہ نکی ہیلی فلسطینی عوام کی بدترین دشمن ہیں، وہ اسرائیل کی مخالفت پر ہمارے خلاف دباو اور دھمکیوں کے حربے استعمال کر رہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ نکی ہیلی اسرائیل وزیر اعظم کو فلسطینیوں کے خلاف مزید جارحانہ اقدامات پر اکسا رہی ہیں۔
