• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ریاض منصور

اتوار 13-11-2016
in فلسطین
0
0Pala5009
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کئے جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کئے جانے پر مبنی ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے کو فلسطینی قوم کی کھلی دشمنی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس وعدے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ریاض منصور نے کہا کہ فلسطین اقوام متحدہ کا مستقل رکن ہے اور فلسطینی عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے اس پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ اگر امریکہ نے اس قسم کے غیرقانونی اقدامات انجام دینے کی کوشش کی تو دیوار فاصل اور نئی کالونیوں کی تعمیر کے سلسلے میں ہیگ فوجداری عدالت کی قرارداد سمیت دوسرے آپشنوں پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صیہونی وزیر اعظم سے وعدہ کیا تھا کہ صدارت کے عہدے پر پہنچنے کے بعد وہ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت نے سنہ انیس سو سڑسٹھ میں بیت المقدس شہر کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے سنہ انیس سو اسّی کے دوران اس مقدس سرزمین کو زیر قبضہ علاقوں میں شامل کردیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کے دوسرے ارکان نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: ریاض منصور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.