• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی خطے میں آگ لگا دے گی: سیاسی رہنما

پیر 23-01-2017
in فلسطین
0
0Pala5757
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکردہ سیاسی،مذہبی اور قومی رہنماؤں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تل ابیب میں قائم امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی تیاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ فلسطینی قیادت نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا گیا تو خطے میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی قومی، مذہبی اور سیاسی شخصیات پر مشتمل ایک اہم اجلاس گذشتہ روز رام اللہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران مقررین نے امریکا کے نو منتخب  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ صدر منتخب ہو کر اسرائیل میں قائم امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا حکم دیں گے۔

فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے سنگین مضمرات سامنے آئیں گے جن کی ذمہ داری صہیونی ریاست اور امریکا دونوں پر عائد ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے تل ابیب میں امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کی حمایت کا اعلان صہیونی ریاست کی کھلم کھلا طرف داری اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ امریا کی نو منتخب انتظامیہ کو یہ طے کرنا ہے کہ آیا وہ عدل وانصاف اور مساوات کے اصولوں کے تحت دنیا کے ساتھ معاملات کرتی ہے یا غاصبوں اور ظالموں کا ساتھی بن کر ظلم کو ترویج دیتی ہے۔

فلسطینی شخصیات کا کہنا ہےکہ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا اعلان فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کی توسیع  کی حمایت اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ اگر امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے القدس منتقل کیا گیا تو اس کے نتیجے میں پورے خطے میں ایک نئی آگ بھڑک اٹھے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieامریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی خطے میں آگ لگا دے گی: سیاسی رہنما
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.