• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں، عیسائیوں سب کی توہین

پیر 25-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9634
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں مقیم عیسائی برادری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کومسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کرنا مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی توہین اور تذلیل ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم ایک کانفرنس سے خطاب میں عیسائی مذہبی رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کو مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی توہین قرار دیا ہے۔

المہد چرچ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں فلسطین میں سرکردہ عیسائی پادری عطاء اللہ حنا نے کہا کہ ہم فلسطینی ہونے کے ناطے مسلمان اور عیسائی دونوں قومیں امریکی صدر کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے جہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان القدس پوری فلسطینی قوم کی توہین ہے۔ بیت القمدس فلسطینی قوم کا مشترکہ انسانی، روحانی، قومی اور مذہبی مرکز ہے جسے کسی غیرریاست کو نہیں دیا جاسکتا ہے۔

عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے بدترین اور انتہائی خطرناک ہیں۔ قابض اسرائیل کو فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور امریکیوں کو ہمارا مقدس شہر چھین کرغیروں کو دینے کا کوئی حق نہیں۔

بشپ عطا اللہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی اوقاف مساجد پر حملے عیسائی عبادت گاہوں پر حملوں کے مترادف ہیں۔ مسلمان ہمارے ساتھ ہمارے گرجا گھروں کی حفاظت میں کھڑے ہیں اور قبلہ اول کے دفاع میں ان کے ساتھ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان نئے عالمی استعماری پروگرام کا حصہ ہے جس کا اصل مقصد قضیہ  فلسطین کے وجود کو ختم کرنا ہے۔

اس موقع پر اردن کے عیسائی مذہبی رہنما اور انگلش چرچ کے پادری منیب یونان نے کہا کہ بیت المقدس عیسائیوں،مسلمانوں اور یہودیوں تینوں کے لیے مقدس مقام اور یہ دو قوموں کا مشترکہ داراالحکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بار بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو خبردار کرچکے ہیں کہ وہ مشرق وسطیٰ کو آگ میں جھونکنے سے باز رہیں۔ بیت المقدس اسرائیل کے حوالے کرنے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی مساعی تباہی سے دوچار ہوں گی۔ بشپ منیب یونان کا کہنا تھا کہ ہم بیت المقدس کے تاریخی اسٹیٹس میں کسی قسم کی تبدیلی قبول نہیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان القدس خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش ہوسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیت لحم کے گورنر جبرین البکری نے کہا کہ فلسطین کے 14 مرکزی گرجا گھروں کے پادریوں نے امریکی صدر کے اعلان القدس کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کو اسرائیل کے حوالے کرنا مسلمانوں، عیسائیوں سب کی توہین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.