• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ، خوفناک جھڑپوں میں متعدد زخمی

پیر 07-01-2013
in فلسطین
0
plf injured many peopels
0
SHARES
0
VIEWS
 

عرب بھیس بدل کر شہریوں میں گھل مل کر رہنے والے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خصوصی یونٹ کے فلسطینی نوجوانوں پر حملے جاری ہیں۔ ادھر صہیونی فورسز نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پانچ افراد کی مدت حراست میں بھی توسیع کر دی ہے۔

القدس کے عیسویہ کالونی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تازہ حملے کے بعد فلسطینی نوجوان بپھر گئے اور انہوں نے اہلکاروں پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا۔ 

اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی گھروں پر بھی ربڑ کی گولیاں برسائیں، عینی شاہدین نے بتایا کہ عرب لبادے میں ملبوس صہیونی اہلکاروں نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اشرف مصری نامی اس نوجوان کو گرفتار ہونے کی حالت میںہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 آئے روز اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد عیسویہ کالونی کے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور کالونی پر دھاوں کے خلاف مزاحمت کی سزا دیتے ہوئے عیسویہ کالونی کی بجلی بند کردی گئی ہے، اس پورے علاقے کی صرف چند آبادیوں میں بجلی بحال ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق اسرائیل نے ایک روز قبل گرفتار کیے گئے پانچ فلسطینیوں محمد ناھید عبید، بیس سالہ، احمد عبد محمود، انیس سالہ، اشرف مصری، پینتیس سالہ، علی محمد عبید ، سترہ سالہ، کی مد ت حراست میں توسیع کردی  ہے۔ تاہم مصطفی عبید کو کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.