عرب بھیس بدل کر شہریوں میں گھل مل کر رہنے والے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے خصوصی یونٹ کے فلسطینی نوجوانوں پر حملے جاری ہیں۔ ادھر صہیونی فورسز نے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے پانچ افراد کی مدت حراست میں بھی توسیع کر دی ہے۔
القدس کے عیسویہ کالونی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے تازہ حملے کے بعد فلسطینی نوجوان بپھر گئے اور انہوں نے اہلکاروں پر شدید پتھراؤ شروع کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج نے فلسطینی گھروں پر بھی ربڑ کی گولیاں برسائیں، عینی شاہدین نے بتایا کہ عرب لبادے میں ملبوس صہیونی اہلکاروں نے ایک نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اشرف مصری نامی اس نوجوان کو گرفتار ہونے کی حالت میںہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئے روز اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد عیسویہ کالونی کے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں، اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے اور کالونی پر دھاوں کے خلاف مزاحمت کی سزا دیتے ہوئے عیسویہ کالونی کی بجلی بند کردی گئی ہے، اس پورے علاقے کی صرف چند آبادیوں میں بجلی بحال ہے۔
اہل علاقہ کے مطابق اسرائیل نے ایک روز قبل گرفتار کیے گئے پانچ فلسطینیوں محمد ناھید عبید، بیس سالہ، احمد عبد محمود، انیس سالہ، اشرف مصری، پینتیس سالہ، علی محمد عبید ، سترہ سالہ، کی مد ت حراست میں توسیع کردی ہے۔ تاہم مصطفی عبید کو کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
