• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں ایک اور فلسطینی کا مکان مسمار، متعدد مکانات کو خالی کرنے کے نوٹسز

بدھ 29-10-2014
in فلسطین
0
plf noticetovacant
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدش شہر میں منگل کے روز ایک اور فلسطینی شہری کا مکان یہ کہہ کر مسمار کردیا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔ اسی اثناء میں کچھ دوسرے فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ منگل کے روز صہیونی فوج اور اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے صلاح الدین روڈ پر واقع نادر الشریف نامی فلسطینی کے مکان کا بلڈوزروں کے ذریعے گھیرائو کیا۔ مکان کا گھیرائو کرنے کے بعد اسے فوری طورپر خالی کرایا گیا۔ بعد ازاں بلڈوزر لگا کر اسے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کے نوٹسز کے مطابق مالک مکان پہلے بھی مکان کا کچھ حصہ گرا چکا ہے لیکن اس کے باوجود صہیونی انتظامیہ نے اس کا سارا مکان گرانے پر اصرار جاری رکھا۔ مسمار کردہ مکان 15 سال پیشتر تعمیر کیا گیا تھا۔ صہیونی شہری حکومت کا دعویٰ  ہے کہ مکان اس کی اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا تھا۔

نادر الشریف خاندان کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سنہ 2013ء میں خود بھی مکان کا ایک حصہ گرا چکے ہیں لیکن صہیونی حکومت نے ان کے سارے مکان کو گرانے کے احکامات جاری کیے تھے اور انہی احکامات کے تحت سارا مکان ہی زمین بوس کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ان کے مکان کو غیرقانونی قرار دے کر اس کا عدالت میں مقدمہ بھی چلایا گیا اور ہم سے ایک مکان کا سات اور دوسرے کے آٹھ ہزار شیکل جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

درایں اثناء اسرائیلی حکام نے بیت المقدس میں مزید دسیوں شہریوں میں مکانات مسماری کے نوٹسز تقسیم کیے ہیں۔ شمال مشرقی بیت المقدس کے عیسویہ کے علاقے میں کئی فلسطینی شہریوں کو مکانات فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا گیا۔ انہیں دیے گئے نوٹسز میں بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے حکومت کی اجازت کے بغیر مکانات تعمیر کر رکھے ہیں۔ انہیں خالی کر کے خود ہی مسمار کیا جائے ورنہ انتظامیہ خود کارروائی کرے گی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.