مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ تک صہیونیوں کی رسائی کے لیے شروع کیے گئے فضائی ریل کار’التلفریک‘ کے بارے میں صہیونیوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے انفارمیشن دفتر کا افتتاح کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ جریدے ’یروشلم پوسٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’التلفریک‘ یعنی ریل کار کا منصوبہ دیوار براق کے احاطے سے جبل صہیون میں اس کے مرکزی اسٹیشن تک بنایا جا رہا ہے۔گذشتہ منگل کو اس منصوبے کے حوالے سے مقامی صہیونی آباد کاروں میں آگاہی کے لیے ایک انفارمیشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔
عبرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کی زیرانتظام القدس ڈویپلمنٹ اتھارٹی گذشتہ کئی سال سے القدس میں التلفریک منصوبے پر کام کررہی ہے تاہم حتمی طور پر اس منصوبے کے روبہ عمل ہونے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ہوائی ریل کار کے ذریعے اسرائیل القدس میں جبل صہیون کے مرکزی اسٹیشن کو دیوار براق تک ایک ریل کار کے ذریعے صہیونیوں کو رسائی دینا چاہتا ہے۔ ہوائی ریل کار سے ایک گھنٹے میں ایک سمت میں تین ہزار فراد کو منتقل کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ جبل صہیون سے مسجد اقصیٰ کی دیوار براق تک کا سفرسمٹ کر صرف پانچ منٹ پر آجائے گا۔
مستقبل میں اس منصوبے کو مزید وسعت دی جائے گی۔ نقشے کے مطابق ریل کار جبل زیتون، باب الاسباط، پرانے القدس شہر سے 1400 میٹر کی لمبائی سے گذرے گا۔ اس دوران مجموعی طور پر 40 بوگیاں بنائی جائیں گی اور ہر بوگی میں دس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ یہ ہوائی ریل کار بجلی پر چلے گی۔ اکیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل کار کے چار اہم اسٹیشن بنائے جائیں گے پرانے بیت المقدس میں ریلوے اسٹٰشن سے شاہراہ ھمفکید، جبل صہیون، دیوار براق اور وزٹرز سینٹر’کیدیم‘ سےمیں اس کے اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
