فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کو اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھرتلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا، قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور نقدی وزیورات لوٹ لیے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ آج سوموار کے روز غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران 11 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سےجاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قلقیلیہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں 6 فلسطینی سیکیورٹی اداروں کو فوج اور یہودی آباد کاروں پر حملوں میں ماخوذ ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے کارکنان بھی شامل ہیں۔ تین فلسطینیوں کو جنین سے حراست میں لیا گیا۔ حماس کے دو کارکن رام اللہ کے نواحی علاقے بدرس سے گرفتار کیےگئے۔ ایک شہری بیت المقدس میں قلندیا پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیا گیا۔ حماس کے دو کارکن الخلیل شہر میں العروب پناہ گزین کیمپ سے جب کہ تین فلسطینی بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ سے گرفتار کیے گئے۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ بیت لحم میں بیت فجار کے مقام پر گھر گھر تلاشی کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
الخلیل شہر میں العروب پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دران سابق اسیران احمد عبدالرحمان ابو سل اور مہند جابر ابو سل کو حراست میں لیا گیا۔
رام اللہ میں بدرس قصبے سے احمد یوسف عوض، مصعب سامی عوض Â ، بیت لحم سے یزن محمد دیریریہ اور ایہاب ایاد طقاطقہ کو حراست میں لیا گیا۔
رام اللہ میں قلندیا کے مقام پر چھاپے کے دوران خلیل حماد او یوسف حماد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔