• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس اور الخلیل کو دشمن کی منظم جارحیت کا سامنا ہے:امام قبلہ اوّل

ہفتہ 09-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8507
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ القدس اور الخلیل شہر کو صہیونی دشمن کی جانب سے منظم جارحیت کاسامنا ہے۔ انہوں نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ کےامام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کی منظم انداز میں نسل کشی کی جا رہی ہے۔

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ اسرائیل القدس اور الخلیل شہروں کے باشندوں پر اجتماعی سزائیں مسلط کررہا ہے۔ بیت المقدس اور مقبوضہ الخلیل میں مذہبی، تاریخی اور جغرافیائی علامات تبدیل کی جا رہی ہیں۔ بیت المقدس اور الخلیل کو صہیونی ریاست کی جانب سے منظم انداز میں یہودیانے کی سازشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ کو سنہ 2004ء میں بند کیا اور یہ بندش آج تک جاری و ساری ہے۔ صہیونی ریاست ایک طے شدہ منصوبے کے تحت فلسطینی محکمہ اوقاف کو قبلہ اوّل سے بے دخل کرکے اس پرقبضہ کرنا چاہتی ہے۔

برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کو وہاں کی ریاست کی طرف سے منظم انداز میں نسل کشی کا سامنا ہے۔ الشیخ نواھضہ نے روہنگیا مسلمانوں پر  مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، بین الاقوامی برادری اور مسلم دنیا کی خاموشی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے استفسار کیا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے علم بردار، امریکا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین کہاں ہیں۔ کیا انہیں روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس اور الخلیل کو دشمن کی منظم جارحیت کا سامنا ہے:امام قبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.