اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے ظالمانہ اقدامات کے تسلسل میں مقبوضہ بیت المقدس اور تاریخی شہر الخلیل سے چار فسلطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
ادھر دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے الخلیل کی پرانی میونسپیلٹی میں فلسطینی شہری کو اپنا گھر مرمت کرانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "قدس پریس” نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل یونیورسٹی کے طالب علم محمود ابو ھشھش کے گھر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا۔ ھشمش اس سے پہلے بھی صہیونی کے "سرکاری مہمان” رہ چکے ہیں۔ قابض حکام نے حلحول کی بلدیہ سے تعلق رکھنے والے شہری یوسف ابودیہ کو اس وقت حراست میں لے لیا کہ جب وہ الکرامہ کراسنگ کے راستے سفر سے لوٹ رہے تھے۔ نہی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے الخلیل شہر کی پرانی میونسپیلٹی کے رہائشی محمد ابو عیشہ نامی شہری کو اپنے گھر میں ضروری تعمیر و مرمت کا کام کرانے سے منع کر دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
