مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی عہدیدار کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران اس کا بیٹا حراست میں لے لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی ٹاؤن سلوان میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجودÂ القدس امور کے فلسطینی انچارج عدنان غبیث کے بیٹے عدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔عدنان غیث نے ’قدس پریس‘ کو بتایا کہ اسرائیلی حکام اس کے بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد شاہراہ صلاح الدین پر واقع القشلہ پولیس سینٹر لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
عدنان غیث نے بتایا کہ صیہونی فوج نے اس کے بیٹے پر سنگ باری اور صیہونی اہداف پرمولوٹوف بم پھینکنے کا الزام عائد کیا ہے۔