فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کا کہنا تا کہ صیہونی ریاست امریکا کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف ظلم ڈھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی قضیہ فلسطین پر تباہ کن حملہ ہے۔
مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ القدس کے بارے میں امریکی اور صیہونی اقدامات بدترین ظلم اور نتائج کے اعتبار سے انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔ امریکی سفارت خانے کی منتقلی عالمی قوانین کی توہین کے ساتھ عرب دنیا، فلسطینی قوم اور عالم کےمطالبات کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن امان کے قیام کی مساعی کو تباہ کرنے کے متراف ہوگا۔
الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور اہالیان القدس امریکی سفارت خانے کے ظلم کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔ فلسطینی قوم صیہونی ریاست کے مظالم اور ہٹ دھرمی کے خلاف بھروپر مزاحمت کریں گے۔
