• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الشیخ رائد صلاح کے خلاف مقدمہ کی کارروائی مؤخر

جمعہ 12-09-2014
in فلسطین
0
plf posponded
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں بزرگ فلسطینی رہ نما اور تحریک اسلامی کے امیر الشیخ رائد صلاح  وادی الجوز میں کی گئی ایک پرانی تقریر پر   چلائے جانے والے مقدمہ میں صہیونی عدالت کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی اور مقدمہ کی کارروائی غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے علامہ الشیخ صلاح کی کئی سال قبل وادی الجوز میں کی گئی ایک تقریر جس میں انہوں‌ نے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دیا تھا کی بناء پر عدالت میں مقدمہ چلا رکھا ہے۔ اسرائیل کی ایک دوسری عدالت الشیخ رائد صلاح کو اس مقدمے میں 8 ماہ قید کی سزا بھی سنا چکی ہے تاہم الشیخ رائد اور ان کے وکلاء نے عدالتی فیصلے کو ایک دوسری عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

گذشتہ روز عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے الشیخ رائد صلاح ‌نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ان کے وکلاء نے عدالت کے سامنے اسرائیلی پراسیکیوٹر کا جھوٹ ثابت کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود انہیں عدالت سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ الشیخ رائد صلاح پر مقدمہ ٹھوس شواہد کی بناء پر چلایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک تقریر میں اسرائیل کے خلاف ایسی زبان استعمال کی تھی جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ بغاوت کر رہے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے امید ظاہر کی آئندہ ماہ کے دوران شیخ رائد صلاح کے خلاف فردِ جرم عائد ہو جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.