مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے کل ہفتے کی شام فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل اور جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں وسیع پیمانے پر مشقیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مشقیں آج اتوار سے شروع ہو رہی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنوبی الخلیل اور جزیرہ النقب میں فوجی مشقیں ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔ اس دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق تازہ جنگی مشقوں کا مقصد صہیونی فوج کو ہرطرح کے حالات سے خود کو تیار رکھنا اور فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔