الجزائری ریڈیو کیرپورٹ کے مطابق ’’فلسطین کلچرویک‘‘ کی تقریبات کل منگل کو شروع ہوئیں۔ فلسطینی نمائندہ وفد نے ہفتہ ثقافت کی تقریبات کے دوران ہمہ نوع تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ اس دوران فلسطین کی تاریخ، مسئلہ فلسطین، اسرائیلی قبضہ اور فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو اجاگر کرنے کے حوالے سے پروگرامات مرتب کیے جائیں گے۔
ہفتہ ثقافت پروگرام میں الجزائر میں متعین فلسطینی سیر ھیثم عمایری بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم اور بیت المقدس کی تاریخ پر مبنی ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سوموار 27 اپریل سے جاری فلسطینی کچرل ویک کی تقریبات جمعہ 30 اپریل تک جاری رہیں گی۔ کلچرل ویک کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔کلچرل ویک پروگرام میں فلسطینی سینما انڈسٹری اور عرب خواتین کے کردارپربھی روشنی ڈالی جائے گی۔ پروگرام کے تحت ہفتے کا ایک مکمل دن بیت المقدس کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
