• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اقوام متحدہ کے ادارے اسکوا کی مستعفی سیکریٹری کو فلسطین کا ایوارڈ

اتوار 19-03-2017
in فلسطین
0
0Pala5881
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے ادارہ اسکوا کی سربراہ کی جانب سے احتجاج کے طور پر مستعفی ہو جانے کے اقدام کی فلسطینی انتظامیہ نے تعریف کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ ای ایس سی ڈبلیو اے یا اسکوا سے موسوم مغربی ایشیا کے لئے اقوام متحدہ کے سماجی و اقتصادی کمیشن کی سربراہ ریما خلف، اپنی ویب سائٹ سے صیہونی حکومت کے خلاف تیار کی جانے والی رپورٹ ہٹانے کے لئے صیہونیوں کے دباؤ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل پر جمعے کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئیں۔

فلسطین کی خودمختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ریما خلف کے اس اقدام کو شجاعت و بہادری کا مظہر قرار دیتے ہوئے انھیں فلسطین کا اہم ترین ایوارڈ عطا کیا ہے۔ محمود عباس نے کہا ہے کہ ریما خلف کا موقف، ان کی انسانیت اور حقیقی اقدار کا ترجمان ہے جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتی ہیں اور وہ اس بات پر راضی نہیں ہوئیں کہ ایک ایسے عہدے پر باقی رہیں کہ جہاں انھیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق عمل کرنے کی آزادی نہیں ہے۔

اسکوا کی سربراہ نے اپنے ادارے کی تیار کردہ رپورٹ میں صیہونی حکومت کو نسل پرست حکومت قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے کسی بھی ادارے کی جانب سے پہلی بار صیہونی حکومت کو نسل پرست اور اپارتھائیڈ نظام کا حامل قراردیا گیاہے

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاقوام متحدہ کے ادارے اسکوا کی مستعفی سیکریٹری کو فلسطین کا ایوارڈ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.