• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

’اعلان بالفور‘ سے سوا کروڑ فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ مارا گیا: عباس

اتوار 12-11-2017
in فلسطین
0
0Pala5881
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کو ریلیف کی فراہمی اور پابندیوں میں نرمی قومی حکومت کے استحکام سے مشروط ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بغیر فلسطینی ریاست کا کوئی تصور قبول نہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر عباس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی لیڈر اور تحریک فتح کے بانی رہنما یاسر عرفات کی 13 برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک جلسے سے ٹیلیفون پر خطاب میں کیا۔

اپنی تقریر میں صدر عباس نے جہاں یاسرعرفات کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا وہیں صیہونی ریاست کے ساتھ امن بات چیت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے 1917ء کو برطانیہ کی جانب سے جاری کردہ نام نہاد ’اعلان بلفور‘ کو فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد اعلان بالفور کے ذریعے سوا کروڑ فلسطینی قوم کے سیاسی، قانونی اور انسانی حقوق کو پامال کیا گیا۔

صدر عباس نے ملک میں قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی قدم بہ قدم مصالحت کا عمل آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم غزہ کو بھی ایک قانون، ایک اتھارٹی اور ایک آئینی اسلحے کے زیرانتظام لانا چاہتے ہیں۔ غزہ کے بغیر فلسطینی ریاست کا کوئی وجود نہیں اور فلسطین کے بغیر غزہ کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یاسرعرفات مرحوم کی روح فلسطینیوں میں اتحاد کی کوششوں پر خوش ہوگی۔ فلسطینی ایک قوم ہیں۔ ہماری منزل ایک ہے۔ تقسیم اور پھوٹ کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اور یاسرعرفات کے ویژن کے مطابق آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی۔ ایک ایسی فلسطینی ریاست جس میں بیت المقدس کو اس کے دارالحکومت کا درجہ حاصل ہو کے قیام کے لیے ہماری جدو جہد جاری ہے۔

خیال رہے کہ تحریک فتح کے بانی یاسرعرفات کی 13ویں برسی کی مناسبت سے کل ہفتے کو غزہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ اس جلسے میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گذشتہ ایک عشرے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب غزہ کی پٹی میں یاسرعرفات کی برسی کے موقع پر ایک بڑا جلسہ کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.