مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سمندرمیں پھنسے فلسطینی پناہ گزینوں نے اطالوی پولیس کی جانب سے پناہ گزینوں کو جبرا ایتھن میں اتارنے کے اقدام کے خلاف بھوک ہڑتال بھی شروع کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی جانیں بچانے کے لیے فوری امدادی کارروائی شروع کرے۔
فلسطینی پناہ گزینوں نے عرب ممالک، عالمی اور یونانی خبر رساں اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی پریشانی اور مشکلات کے بارے میں عالمی برادری کو آگاہ کریں اور یونانی ریڈ کراس کے ذریعے انہیں سمندر سے نکال کرمحفوظ مقام تک لے جانے میں مدد کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں شامی اور فلسطینی پناہ گزینوں نے یونان کے لیے ایک کشتی کے ذریعے سفر باندھا تھا تاہم سمندر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد انہیں ایک تجارتی جہاز میں سوار ہونا پڑا تاہم اطالوی حکام نے اس جہاز کو ایتھن میں لنکرانداز ہونے کی ہدایت کی تاہم اس پر سوار پناہ گزینوں نےایتھن بندرگاہ اترنے سے انکار کردیا اور اطالوی پولیس کی غندہ گردی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
