• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسیران کو’دہشت گرد‘ قراردینے پرسابق وزیر پر فلسطینی سراپا احتجاج

اتوار 17-09-2017
in فلسطین
0
0Pala8604
0
SHARES
1
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین اتھارٹی کے ایک سابق وزیر کے حال ہی میں فلسطینی اسیران کے بارے میں سامنے آنے والے ایک اشتعال انگیز پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اشرف العجرمی نے اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹنے والے فلسطینیوں کو ’دہشت گرد‘ قرار دینے کی مذموم جسارت کی جس پر فلسطین کے عوامی ، سیاسی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سیاسی جماعتوں العجرمی کے بیان کو صہیونی دشمن کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے فلسطینی قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے العجرمی کے بیان کو دشمن کی ترجمان قرار دیتے ہوئے ان کے ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے۔

عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ العجرمی نے بیت المقدس میں صہیونی حکام کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں جہاں صہیونی دشمن کے ساتھ دوستانہ مراسم بڑھانے پر بات کی وہیں انہوں نے اسرائیلی دشمن کی جیلوں میں پابند سلاسل ہزاروں فلسطینی قومی ہیروز کی قربانیوں کی توہین کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ العجرمی اسیران کو دہشت گرد قرار دے کر پوری قوم کی دل آزاری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہیں فوری گرفتار کرکے ٹرائل شروع کیا جائے اور اسیران کی توہین کرنے پر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ العجرمی جیسے شرپسند اور دشمن نواز عناصر اگر فلسطینی قوم میں موجود ہوں تو فلسطینیوں کو کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔

ادھر فلسطینی اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی اشرف العجرمی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء  اور اسیران کی قربانیوں کی توہین قرار دیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسیران کو’دہشت گرد‘ قراردینے پرسابق وزیر پر فلسطینی سراپا احتجاج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.